ٹاٹے پور میں نئی کنکریٹ سڑک چند ماہ بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ٹاٹے پور میں نئی کنکریٹ سڑک چند ماہ بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ٹاٹے پور (نامہ نگار)مین بازار ٹاٹے پور میں ملتان روڈ پر چند ماہ قبل تعمیر ہونے والی کنکریٹ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی۔۔

۔تفصیلات کے مطابق بازار مین چوک سے مراد والی پل تک ملتان روڈ پر نئی کنکریٹ سڑک تعمیر کی گئی تھی اور اسے اس مقصد کیلئے اونچا بھی رکھا گیا تھا کہ پانی کھڑا نہ ہو، تاہم تعمیر کے چند ماہ بعد ہی سڑک سے بجری نکلنا شروع ہوگئی اور جگہ جگہ گڑھے پڑنے لگے ہیں۔شہریوں کے مطابق سڑک سے نکلنے والی بجری ٹریفک کے باعث راہگیروں کو لگ رہی ہے ، جس سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ نئی سڑک کی اونچائی کے باعث ٹاٹے پور کا تقریباً 90فیصد علاقہ، دکانیں اور مکانات سڑک کی سطح سے نیچے چلے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...