منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی 2300گرام چرس برآمد

منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی  2300گرام چرس برآمد

میلسی(نمائندہ دنیا)کرم پور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ملزم کو گرفتار کرکے۔۔۔

 2300 گرام چرس برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ او تھانہ کرم پور چوہدری ذوالفقار جٹ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کی۔کارروائی میں انسپکٹر عبدالجبار ڈوگر، طاہر فرید سمیت دیگر اہلکاروں نے حصہ لیا اور مبینہ طور پر منشیات فروخت کرنے والے ملزم شیراز عرف شیرازی موچی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے 2300گرام چرس برآمد ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...