قبضہ مافیا سے کروڑوں کی 12ایکڑ سرکاری اراضی واگزار
اے سی خانیوال کی نگرانی میں آپریشن، پولیس اور پیرا فورس نے بھی حصہ لیا
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر‘نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر خانیوال روہت کمار گنیتا کی زیر نگرانی ناجائز قابضین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12 ایکڑ قیمتی سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی۔ چک11/8-R میں سرکاری اراضی پر قبضہ کے خلاف آپریشن کیا گیا، جس میں پولیس، پیرا فورس اور متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاروں نے حصہ لیا۔کارروائی کے دوران 12ایکڑ سرکاری اراضی خالی کرا کے سرکاری تحویل میں لے لی گئی۔ حکام کے مطابق واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت تقریباً 17کروڑ روپے ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments