مہنگی اشیاء فروخت کرنے پر 16دکانداروں کو جرمانے
جلال پور پیروالا (نامہ نگار)اشیائے خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 16دکانداروں کو 30ہزار روپے سے زائد جرمانے کر دئیے ۔۔۔
انفورسمنٹ آفیسر شاہ زیب الطاف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور مقررہ نرخوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے والے سبزی فروشوں، فروٹ فروشوں، پولٹری، نان شاپس سمیت دیگر دکانداروں کے خلاف کارروائی کی۔اس دوران خلاف ورزی کرنے والے 16دکانداروں پر 30 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے ۔ انفورسمنٹ آفیسر نے کہا کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments