ضمانت کے نام پر 14لاکھ فراڈ کا الزام‘ انصاف کیلئے اپیل
اکرم کا ہاجرہ بی بی اور بیٹے پر رقم ہتھیانے کا دعویٰ، حکام سے کارروائی کا مطالبہ
مخدوم رشید (نامہ نگار)محمد اکرم خان نے الزام عائد کیا ہے کہ ہاجرہ بی بی بیوہ رانا مراد اور اس کے بیٹے محمد بادشاہ نے ضمانت کے نام پر اس کے ساتھ 14 لاکھ روپے کا فراڈ کیا، جس پر انہوں نے حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد اکرم خان نے بتایا کہ دو سال قبل ہاجرہ بی بی اور اس کے بیٹے نے 12ماڈل GLI گاڑی نمبر LED-901 دنیا پور میں خان موٹرز پر کھڑی کرکے 14لاکھ روپے حاصل کیے تھے ۔ ایک ہی گاؤں سے تعلق ہونے کے باعث انہوں نے ضمانت دی، تاہم ایک سال گزرنے کے باوجود رقم واپس نہ کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں عبداللہ سندھو نامی شخص نے رابطہ کرکے دعویٰ کیا کہ مذکورہ GLI گاڑی اس کی ہے جو چوری ہوچکی ہے اور اس کی ایف آئی آر درج ہے ۔ محمد اکرم خان کے مطابق ہاجرہ بی بی نے رقم واپس کرنے کے بجائے اپنی سوزوکی آلٹو گاڑی شوروم پر کھڑی کرکے GLI گاڑی دلوانے کا کہا اور یقین دہانی کرائی کہ 14 لاکھ روپے ادا کرکے آلٹو واپس دلوادے گی۔محمد اکرم خان کا کہنا ہے کہ ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود نہ رقم ادا کی گئی اور نہ ہی گاڑی واپس ملی، جبکہ اسے مبینہ طور پر دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments