دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند، حفاظتی بند بہہ گیا

دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند، حفاظتی بند بہہ گیا

جلال پور پیروالا (نامہ نگار)دریائے چناب میں سیلابی پانی کی سطح بلند ہونے لگی، موضع نڑول میں اہل علاقہ کی جانب سے حفاظتی بند میں پڑنے والے شگاف کو پُر کرنے کی کوشش تیز بہاؤ کے باعث ناکام ہوگئی۔۔۔

۔تفصیل کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی آمد میں اضافے کے بعد موضع نڑول میں چھتے والا المعروف ٹی این خان عوامی زمیندارہ حفاظتی بند کے شگاف کو بند کرنے کیلئے اہل علاقہ نے کام شروع کیا، تاہم پانی کے شدید بہاؤ کے باعث بند دوبارہ بہہ گیا۔اہل علاقہ کے مطابق شام تک شگاف کو مکمل طور پر پُر نہیں کیا جا سکا، جبکہ سیلابی پانی فصلوں میں داخل ہونے سے تل اور مرچ کی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔شہریوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ حفاظتی بند کی فوری مرمت کیلئے اقدامات کیے جائیں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...