سرکاری سکول سے نوجوان کی لاش برآمد، مقدمہ درج

سرکاری سکول سے نوجوان  کی لاش برآمد، مقدمہ درج

میاں چنوں (سٹی رپورٹر)تھانہ صدر میاں چنوں کی حدود 119پندرہ ایل میں واقع سرکاری سکول سے 15سالہ نوجوان کی۔۔۔

 لاش برآمد ہوئی ہے ۔پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت شفقت کے نام سے ہوئی ہے جو گزشتہ روز گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر عادل کھچی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو قانونی کارروائی کیلئے تحویل میں لے لیا۔پولیس نے مقتول کی والدہ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...