پولیس کی کارروائی 15کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار

پولیس کی کارروائی  15کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار

میاں چنوں (سٹی رپورٹر)تھانہ صدر میاں چنوں پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 15 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔۔۔

ایس ایچ او تھانہ صدر محمد عادل کھچی نے موسیٰ ورک کے قریب ناکہ بندی کے دوران مشکوک ہائی روف گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی سے 15 کلو چرس برآمد ہوئی۔پولیس نے مردان کے رہائشی ملزم کامران خان ولد اکبر خان کو موقع پر گرفتار کرلیا، جو ہائی روف گاڑی نمبر 7703 ایل ای ایس پر سوار مردان سے ملتان جا رہا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...