سردار نیاز گشکوری کی قل خوانی، ہزاروں افراد کی شرکت
سماجی وعوامی خدمات پر خراج عقیدت ،ذیشان نیاز خان گشکوری کی دستار بندی
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق رکن پنجاب اسمبلی مرحوم سردار نیاز حسین خان گشکوری کے ایصالِ ثواب کے لیے ان کی رہائش گاہ پر عظیم الشان قل خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں پنجاب بھر سے سیاسی، سماجی، مذہبی، قبائلی شخصیات اور ہزاروں افراد نے شرکت کی۔تقریب میں سابق و موجودہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما، قبائلی عمائدین، علماء کرام، وکلاء، صحافیوں اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکاء نے مرحوم سردار نیاز حسین خان گشکوری کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بااصول، دیانتدار، ملنسار اور عوام دوست رہنما تھے ، جنہوں نے اپنی زندگی عوامی خدمت، امن، بھائی چارے اور علاقائی ترقی کے لیے وقف کیے رکھی۔علماء ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کرائی۔ اختتام پر گشکوری برادری کے معززین، قبائلی عمائدین اور سیاسی و سماجی شخصیات نے مرحوم کے صاحبزادے سردار ذیشان نیاز خان گشکوری کی دستار بندی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments