ہائی کورٹ کے حکم پر سیل دکانوں کے سامنے قبضے کی کوشش

ہائی کورٹ کے حکم پر سیل دکانوں کے سامنے قبضے کی کوشش

ضلع کونسل اہلکاروں پر سٹال مالکان سے کرایہ وصولی کے الزامات، نوٹس کا مطالبہ

گگو منڈی (نامہ نگار)ہائی کورٹ کے حکم پر سیل کی گئی ضلع کونسل کی دکانوں کے سامنے مبینہ طور پر قبضہ مافیا کی سرگرمیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ متاثرہ دکاندار محمد اعظم اور دیگر نے الزام عائد کیا ہے کہ سیل شدہ دکانوں کے سامنے سٹال لگا کر قبضے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل کی دکانوں کی غیر منصفانہ کرایہ پر نیلامی کے خلاف دکاندار محمد اعظم کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن پر ہائی کورٹ ملتان نے حکم جاری کیا تھا، جس کے بعد ضلع کونسل نے تقریباً دو سال قبل متعدد دکانوں کو سیل کر دیا تھا۔

متاثرہ دکاندار کا کہنا ہے کہ بعض افراد ضلع کونسل کے اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے سیل شدہ دکانوں کے سامنے سٹال لگا کر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بعض اہلکار ان سٹال مالکان سے مبینہ طور پر ماہانہ کرایہ بھی وصول کر رہے ہیں۔محمد اعظم نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی، چیف آفیسر ضلع کونسل وہاڑی اور اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے ، غیر قانونی قبضے کی کوشش روکی جائے اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...