خاتون پی ایچ ڈی سکالر کو ڈگری تفویض کردی گئی
ملتان (خصوصی رپورٹر)سیدہ منیبہ علی کو بزنس مینجمنٹ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کردی گئی۔۔۔
تفصیل کے مطابق سیدہ منیبہ علی نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے بزنس مینجمنٹ میں کامیابی کے ساتھ پی ایچ ڈی مکمل کر لی۔ اس موقع پر ان کے تحقیقی مقالے کا کامیاب دفاع (ڈیفنس) منعقد ہوا، جس میں ڈاکٹر فاطمہ مظہر اور ڈاکٹر جواد نے سوال و جواب کا سیشن لیا۔ ماہرین نے سیدہ منیبہ علی کی تحقیقی کاوش، علمی معیار اور تحقیق کی اہمیت کو سراہتے ہوئے ان کے کام کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments