عزاء داری فکر حسینی کے فروغ اور اتحاد کا ذریعہ ، ساجد نقوی

عزاء داری فکر حسینی کے فروغ اور اتحاد کا ذریعہ ، ساجد نقوی

عزاء داری فکر حسینی کے فروغ اور اتحاد کا ذریعہ ، ساجد نقویامت مسلمہ اخوت، وحدت کے اصولوں پر عمل کرکے دشمن قوتوں کا مقابلہ کرے

ملتان (کرائم رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ عزائداری فکر حسینی کی ترویج کا اہم ذریعہ ہے ، حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیاں پوری انسانیت کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں۔ دنیا بھر کے مسلمان اور انسانیت سے محبت رکھنے والے افراد بلا تفریق مذہب و مسلک امام عالی مقامؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے یہ بات شیعہ علما کونسل جنوبی پنجاب کے ترجمان اور ممبر ڈسٹرکٹ پیس کمیٹی بشارت عباس قریشی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ گزشتہ چودہ صدیوں سے حضرت امام حسینؓ کی سیرت و کردار انسانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

 اور حق و صداقت کے راستے پر چلنے والوں کو حوصلہ فراہم کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں حق و انصاف کی حامی قوتیں امام حسینؓ کی فکر سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے اتحاد، وحدت اور مظلوموں کی حمایت کا پیغام عام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وحی الٰہی کے مطابق مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں، اس لیے تمام مکاتب فکر کو باہمی احترام، برداشت، رواداری اور اخوت کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔قائد ملت جعفریہ نے کہا کہ امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ حضرت امام حسینؓ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اتحاد و اتفاق کو فروغ دے اور اسلام دشمن قوتوں کے عزائم کا متحد ہوکر مقابلہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ باہمی یکجہتی ہی امت مسلمہ کی مضبوطی کی بنیاد ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...