میپکو،لائن لاسز کم، 100 فیصد ریکوری یقینی بنانے کی ہدایت

میپکو،لائن لاسز کم، 100 فیصد ریکوری یقینی بنانے کی ہدایت

میپکو،لائن لاسز کم، 100 فیصد ریکوری یقینی بنانے کی ہدایتبجلی چوری کی روک تھام، خراب میٹرز تبدیل کئے جائیں، ایس ای سرکل مشتاق احمد

ملتان (خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو آپریشن سرکل خانیوال مشتاق احمد اٹھنگل نے کہا ہے کہ لائن لاسز میں مزید کمی، سو فیصد ریکوری اور صارفین کو بلا تعطل معیاری بجلی کی فراہمی ہر فیلڈ افسر کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام افسران اپنی کارکردگی بہتر بنائیں، فیڈر وائز اہداف کی روزانہ نگرانی کریں اور جہاں مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہو رہے ہوں وہاں فوری اصلاحی اقدامات کیے جائیں۔خانیوال سرکل میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مختلف فیڈرز کی کارکردگی، لائن لاسز اور ریکوری کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زیادہ لائن لاسز والے فیڈرز پر خصوصی توجہ دی جائے ، بجلی چوری کی روک تھام یقینی بنائی جائے ، خراب میٹرز فوری تبدیل کیے جائیں اور سسٹم کی مسلسل نگرانی کے ذریعے نقصانات میں کمی لائی جائے ۔ انہوں نے بڑے نادہندگان سے واجبات کی وصولی، سرکاری و نجی اداروں سے ریکوری اور روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی۔سپرنٹنڈنگ انجینئر نے تمام میوٹ میٹرز کی فوری جانچ، تکنیکی خرابیوں کے خاتمے ، آئیڈل میٹرز کی تصدیق اور قواعد کے مطابق کارروائی کا حکم دیا۔

 اجلاس میں ایم سی اوز کی بروقت پوسٹنگ اور ایم ڈی ایم سافٹ ویئر پر ایس سی اوز کے اندراج کا بھی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ صارفین کے ریکارڈ، میٹرنگ اور بلنگ سے متعلق تمام اندراجات مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے ایکسینز اور ایس ڈی اوز کو فیلڈ میں فعال کردار ادا کرنے ، صارفین کی شکایات فوری حل کرنے اور میپکو کی پالیسیوں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ایکسین خانیوال معصب علی سلیمی، ایکسین کبیروالہ ملک کاظم اعوان اور ایکسین میاں چنوں ثاقب سلیمان بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...