اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کو فوری ریلیف فراہم
اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کو فوری ریلیف فراہمڈی سی کی اپنے آفس میں سائلین سے ملاقات، افسروں کو شکایا ت دور کرنیکا حکم
ملتان (وقائع نگار خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوامی مسائل کے فوری حل اور بہتر طرزِ حکمرانی کے فروغ کے لیے ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم نے اوپن ڈور پالیسی پر مؤثر انداز میں عمل جاری رکھا ہوا ہے ۔ اسی سلسلے میں انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف علاقوں سے آنے والے شہریوں سے ملاقات کی، ان کی درخواستیں اور شکایات تفصیل سے سنیں اور متعلقہ محکموں کے افسران کو فوری کارروائی کرکے مسائل کے بروقت حل کے احکامات جاری کیے ۔ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ ہر درخواست گزار کو میرٹ پر زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے اور عوامی شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت ہے ، اس لیے شہریوں کو بروقت، شفاف اور معیاری خدمات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ڈاکٹر فیصل سلیم نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام ضلعی محکمے گڈ گورننس، شفافیت، جوابدہی اور عوامی خدمت کے اصولوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ٹاسک دیا کہ شہریوں کی شکایات مقررہ مدت میں حل کی جائیں تاکہ عوام کا حکومتی اداروں پر اعتماد مزید مضبوط ہو اور انہیں دفاتر کے غیر ضروری چکر نہ لگانے پڑیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کا فوری اور مؤثر حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments