آزاد کشمیر الیکشن میں کامیابی، پیپلزپارٹی کا دھاندلی کا الزام

آزاد کشمیر الیکشن میں کامیابی، پیپلزپارٹی کا دھاندلی کا الزام

آزاد کشمیر الیکشن میں کامیابی، پیپلزپارٹی کا دھاندلی کا الزام شفاف انتخابات ہوں تو ن لیگ کو شکست ہوگی،ملک نسیم لابر کا دعویٰ

ملتان (لیڈی رپورٹر) پیپلزپارٹی ملتان شہر کے صدر ملک نسیم لابر نے آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے مہاجر سیٹ ایل اے 42 ویلی تھری پر پیپلزپارٹی امیدوار کی کامیابی کو پارٹی کارکنوں کی محنت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پولنگ کے دوران دھونس اور دھاندلی کے حربے استعمال کیے گئے ۔اپنے میڈیا بیان میں ملک نسیم لابر نے کہا کہ انتظامیہ نے ن لیگ کے امیدوار کو کامیاب کرانے کے لیے جانبدارانہ کردار ادا کیا، جبکہ بعض سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں کیں، تاہم تمام تر مشکلات کے باوجود پیپلزپارٹی کے امیدوار عاصم شریف بٹ نے ملتان پولنگ سٹیشن سے کامیابی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی سربراہی اور پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم کی رہنمائی میں پارٹی نے بھرپور انتخابی مہم چلائی، جس کے باعث کامیابی حاصل ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر انتخابات شفاف ہوتے تو ن لیگ کے امیدوار کو ملتان سے کامیابی حاصل نہ ہوتی۔ملک نسیم لابر نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور عوامی مسائل کے باعث شہری حکومت کی پالیسیوں سے ناخوش ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ ملتان میں پارٹی دوبارہ فعال ہو رہی ہے ۔انہوں نے پارٹی عہدیداران، کارکنوں اور انتخابی مہم میں حصہ لینے والے رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی آئندہ بلدیاتی انتخابات کیلئے بھی تیار ہے۔ اور عوامی رابطہ مہم مزید تیز کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...