16کلو منشیات برآمد،خاتون سمیت 3ملزم گرفتار
16کلو منشیات برآمد،خاتون سمیت 3ملزم گرفتارتینوں ملزم ریکارڈ یافتہ ، 10 کلو چرس اور 6کلوگرام ہیروئن شامل
ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے پولیس لائنز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران تھانہ شاہ شمس پولیس نے تین ملزمان، جن میں دو مرد اور ایک خاتون شامل ہیں، کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے 16 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی، جس کی مالیت تقریباً 13 لاکھ روپے بتائی گئی ہے ۔ برآمد ہونے والی منشیات میں 10 کلوگرام چرس اور 6 کلوگرام ہیروئن شامل ہے ۔گرفتار ملزمان کی شناخت امین اللہ ولد دین محمد، آدم خان اور رخسانہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان منشیات فروشی کے ایک منظم نیٹ ورک کا حصہ تھے اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں منشیات سپلائی کرتے تھے ۔ انہیں تھانہ شاہ شمس کے علاقوں سول گارڈن، مظفرگڑھ روڈ اور عاشق آباد میں کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔
سی پی او صادق علی ڈوگر نے بتایا کہ یہ کارروائی ایس پی کینٹ ڈاکٹر خدیجہ عمر کی نگرانی، ایس ایچ او تھانہ شاہ شمس محمد بلال کی قیادت جبکہ سب انسپکٹر محمد سلیم اور دیگر پولیس اہلکاروں کی مشترکہ کوششوں سے مکمل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ملتان پولیس منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور صرف ملزمان کی گرفتاری نہیں بلکہ منشیات کی سپلائی چین کا مکمل خاتمہ پولیس کا بنیادی ہدف ہے ۔ انہوں نے کارروائی میں حصہ لینے والے افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments