لوڈر رکشہ اور موٹر سائیکل تصادم، 53 سالہ شخص جاں بحق
لوڈر رکشہ اور موٹر سائیکل تصادم، 53 سالہ شخص جاں بحق حادثہ کوٹ گجراں میں پیش آیا، مجید خان سر پر چوٹ لگنے سے موقع پر چل بسا
ملتان (کرائم رپورٹر)بُدھلہ روڈ کے علاقے کوٹ گجراں میں تیز رفتار لوڈر رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم کے نتیجے میں 53 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار لوڈر رکشہ بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار محمد مجید خان ولد خان محمد سر پر گہری چوٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑگیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی قریبی ایمبولینس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کی، تاہم لواحقین نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کر دیا۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں، گاڑی چلاتے وقت رفتار کو قابو میں رکھیں اور اپنی و دوسروں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے محفوظ ڈرائیونگ کو یقینی بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments