ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں، شہری مال وزر سے محروم

 ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں، شہری مال وزر سے محروم

ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں، شہری مال وزر سے محروم نقدی، موبائل فون، موٹرسائیکلیں اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا

ملتان (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری نقدی، موٹرسائیکلوں، موبائل فونز، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے ۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں لقمان سے مسلح ڈاکو 50 ہزار روپے ، موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ شاہ شمس کے علاقے میں شانزل شہزاد سے جھپٹا مار کر موبائل فون چھین لیا گیا، جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقے میں ذیشان ممتاز اور نیو ملتان کے علاقے میں عباس کے موبائل فون چوری ہوگئے ۔ شاہ رکن عالم کے علاقے میں امجد سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لی گئی، جبکہ سیتل ماڑی کے علاقے میں اعجاز احمد سے ڈاکو آٹھ ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے ۔دیگر وارداتوں میں لوہاری گیٹ کے علاقے سے ندیم کا ڈونکی پمپ، پاک گیٹ سے گل شان کی موٹرسائیکل، کوتوالی کے علاقے میں علی رضا کے گھر سے چاندی کا سیٹ اور دیگر سامان، ڈی ایچ اے سے احسن خالد کا موبائل فون اور الپہ کے علاقے میں شوکت حسین کی کریانہ دکان سے 90ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا۔

 صدر، بستی ملوک، مخدوم رشید، سٹی شجاع آباد اور سٹی جلال پور کے علاقوں میں بھی ڈاکو نقدی،موبائل فون، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلیں لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...