یو ای ٹی ملتان میں فال 2026 داخلوں کا انٹری ٹیسٹ

یو ای ٹی ملتان میں فال 2026  داخلوں کا انٹری ٹیسٹ

ملتان (خصوصی رپورٹر)ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان میں فال 2026ء داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کامیابی سے منعقد کر لیا گیا۔

یونیورسٹی کے مختلف انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی پروگرامز میں داخلے کے خواہشمند طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے ٹیسٹ میں شرکت کی۔ انٹری ٹیسٹ یونیورسٹی کے مقررہ داخلہ شیڈول کے مطابق منعقد کیا گیا۔رجسٹرار یو ای ٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر عاصم عمر نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور ٹیسٹ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے امتحانی عملے کو ہدایت کی کہ شفافیت، نظم و ضبط اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔تاکہ تمام امیدواروں کو یکساں اور بہتر امتحانی ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ انہوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران اور عملے کی کاوشوں کو سراہا۔حکام کے مطابق انٹری ٹیسٹ میں سب سے زیادہ طلبہ نے الیکٹریکل انجینئرنگ پروگرام میں شرکت کی، جبکہ کیمیکل انجینئرنگ اور فوڈ انجینئرنگ پروگرامز بھی امیدواروں کی توجہ کا مرکز رہے ۔ اس کے علاوہ الیکٹریکل انجینئرنگ ٹیکنالوجی، مکینیکل انجینئرنگ ٹیکنالوجی، سول انجینئرنگ ٹیکنالوجی، کیمیکل انجینئرنگ ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر انجینئرنگ ٹیکنالوجی کے پروگرامز میں بھی بڑی تعداد میں طلبہ شریک ہوئے ۔رجسٹرار ڈاکٹر عاصم عمر نے کہا کہ یونیورسٹی معیاری تعلیم، شفاف داخلہ پالیسی اور میرٹ کے فروغ کے لیے پرعزم ہے ۔ انہوں نے امیدواروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق انٹری ٹیسٹ کا نتیجہ جلد ویب سائٹ پر جاری کر دیا جائے گا۔ یہ ٹیسٹ فرسٹ ایئر کے نمبروں کی بنیاد پر لیا گیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...