عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے والے دو مشتبہ مسافر گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر) ایف آئی اے امیگریشن ملتان نے ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے والے 2 مسافروں کو مشتبہ سرگرمیوں کے شبہ میں حراست میں لے لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق شمائل بی بی اور محمد عمران کو سعودی عرب روانگی کیلئے امیگریشن کلیئرنس کے دوران روکا گیا۔ معمول کی جانچ پڑتال میں سفر کے مقصد سے متعلق شبہ پیدا ہونے پر دونوں کو شفٹ انچارج کے سامنے پیش کرکے تفصیلی پوچھ گچھ کی گئی۔حکام کے مطابق مسافروں کے موبائل فونز اور دیگر ڈیجیٹل مواد کی جانچ سے بادی النظر میں بیرون ملک افراد کی غیرقانونی منتقلی میں ملوث ایک منظم نیٹ ورک سے ممکنہ تعلق کا شبہ سامنے آیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments