میلسی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، ٹریڈ سنٹر سیل
میلسی(نامہ نگار ) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی میلسی سعد بن خالد نے بغیر نقشہ منظوری تعمیر کی جانے والی غیر قانونی کمرشل و غیر کمرشل عمارتوں کے خلاف آپریشن کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے ملتان روڈ پر ٹریڈ سنٹر کو بغیر نقشہ منظوری غیر قانونی تعمیر کرنے پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی میلسی اور بلڈنگ انسپکٹر غالب حسین کو سیل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments