اینٹی کرپشن کیس میں شیریں مزاری کی گرفتاری کا حکم معطل

 اینٹی کرپشن کیس میں شیریں مزاری کی گرفتاری کا حکم معطل

اینٹی کرپشن کیس میں شیریں مزاری کی گرفتاری کا حکم معطلمتعلقہ حکام سے جواب طلبی کیساتھ ساتھ مزید کارروائی کیلئے ریکارڈ بھی طلب

ملتان (کورٹ رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جسٹس خالد اسحاق نے معروف سیاستدان شیریں مزاری کے خلاف اینٹی کرپشن کورٹ ڈیرہ غازی خان کی جانب سے جاری گرفتاری کا حکم معطل کر دیا۔درخواست کی سماعت کے دوران شیریں مزاری کے وکیل سید مزمل حسن بخاری نے عدالت کو بتایا کہ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کی تحقیقات میں ان کی موکلہ کو پہلے ہی بے گناہ قرار دیا جا چکا ہے ۔ وکیل کے مطابق شیریں مزاری کی تحویل سے نہ جمع بندی برآمد ہوئی اور نہ ہی کوئی ایسی دستاویز ملی جس سے ریکارڈ میں ردوبدل کا الزام ثابت ہو سکے ، ان کی موکلہ کو صرف ضابطہ فوجداری کی دفعہ 161 کے تحت ریکارڈ کئے گئے ایک ضمنی بیان کی بنیاد پر مقدمے میں شامل کیا گیا ہے ۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 21 مئی 2022ء کو بھی شیریں مزاری کو گرفتار کیا گیا تھا، تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔وکیل کے دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے اینٹی کرپشن کورٹ ڈیرہ غازی خان کا گرفتاری کا حکم معطل   کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے کیس کی مزید کارروائی کیلئے ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...