غیرت کے نام پر بہن کو زہر دے کر قتل کردیا

 غیرت کے نام پر بہن کو زہر دے کر قتل کردیا

غیرت کے نام پر بہن کو زہر دے کر قتل کردیا پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا ) غیرت کے نام پر بھائیوں نے مبینہ طور پر بہن کو زہر دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا، تھانہ صدر پولیس نے اپنی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے وگھہ مل کی رہائشی کوثر کو مبینہ طور پر اس کے بھائیوں عاشق، اعجاز، غلام شبیر، یٰسین اور دیگر نے زہر دے کر قتل کیا، جبکہ ملزمان نے واقعے کو خودکشی کا رنگ دے کر شواہد چھپانے کی کوشش کی۔ پولیس تھانہ صدر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا اور جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرکے فرانزک تجزیے کے لیے بھجوا دیے ہیں۔ مقتولہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم بھی کرایا گیا ہے ، جبکہ رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...