گیس لیکیج دھماکے میں جھلسنے والی ایس پی کی اہلیہ دم توڑ گئیں
گیس لیکیج دھماکے میں جھلسنے والی ایس پی کی اہلیہ دم توڑ گئیں53 سالہ آسیہ بی بی تین روز تک نشتر ہسپتال کے برن یونٹ میں زیرعلاج رہیں
ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ گلگشت کے علاقے کہکشاں سٹریٹ نمبر 2 میں گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے میں جھلسنے والی ایس پی سیف سٹی نصراللہ وڑائچ کی اہلیہ دم توڑ گئیں۔ 53 سالہ آسیہ بی بی تین روز تک نشتر ہسپتال کے برن یونٹ میں زیرعلاج رہیں، تاہم جانبر نہ ہوسکیں۔ذرائع کے مطابق گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا تھا، جس میں آسیہ بی بی شدید جھلس گئی تھیں۔ حادثے میں ایس پی سیف سٹی نصراللہ وڑائچ بھی معمولی زخمی ہوئے تھے ۔واقعے کے بعد آسیہ بی بی کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں برن یونٹ میں داخل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کی جانب سے علاج کی کوششوں کے باوجود وہ دم توڑ گئیں۔مرحومہ کی نماز جنازہ اور تدفین آبائی علاقے دنیا پور میں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments