ڈینگی ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈائون کا فیصلہ

ڈینگی ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈائون کا فیصلہ

ڈینگی ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈائون کا فیصلہریستورانوں، ہوٹلوں اور کمرشل عمارتوں کی خصوصی چیکنگ ہوگی

ملتان (وقائع نگار خصوصی)ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف میگا کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیرصدارت انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں ڈینگی کی روک تھام، لاروا کی تلفی اور فیلڈ سرویلنس کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انسداد ڈینگی ٹیمیں ریستورانوں، ہوٹلوں اور کمرشل عمارتوں کی خصوصی چیکنگ کریں گی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے کہا کہ عوامی مقامات پر ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے ، جبکہ لاروا کی تلفی میں غفلت برتنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے حساس مقامات پر سپرے اور سرویلنس کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...