خانیوال :سپیشل آئل گڈز ٹرین پٹڑی سے اتر گئی

 خانیوال :سپیشل آئل گڈز ٹرین پٹڑی سے اتر گئی

خانیوال :سپیشل آئل گڈز ٹرین پٹڑی سے اتر گئی گڈز ٹرین سلیپر فیکٹری جا رہی تھی ،ریلوے ٹریک عارضی طور پر بند

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) سمہ سٹہ سے آنے والی سپیشل آئل گڈز ٹرین پٹڑی سے اتر گئی، ریلوے ٹریک عارضی طور پر بند’تفصیل کے مطابق سمہ سٹہ سے آنے والی اسپیشل آئل گڈز ٹرین خانیوال میں انڈر پاس کے قریب پٹڑی سے اتر گئی، جس کے باعث ریلوے ٹریک عارضی طور پر معطل ہوگیا۔ذرائع کے مطابق آئل گڈز ٹرین کو خانیوال کی سلیپر فیکٹری جانا تھا۔ ٹرین کے پٹڑی سے اترنے کے باعث لاہور سے کراچی اور کراچی سے لاہور آنے جانے والی ٹرینوں کے لیے ٹریک بندہوگیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...