چک 49 ڈبلیو بی میں فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

چک 49 ڈبلیو بی میں فلڈ لائٹ  کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی)چک نمبر 49 ڈبلیو بی میں دو روزہ فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد ہوا، جس میں پنجاب بھر سے معروف کرکٹ ٹیموں نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ پرامن اور منظم ماحول میں جاری رہا جبکہ شائقین نے میچز سے بھرپور لطف اٹھایا۔مقابلوں کے دوران نوجوان کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین سے خوب داد حاصل کی۔

ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد میں نوجوان منتظمین ضیاء الحق، رائے اظہر، ملک عمر، رائے مدثر کھرل، رائے زین کھرل اور فیاض ہنجرا کی کاوشیں نمایاں رہیں۔

 منتظمین نے ایونٹ کی تیاری اور انتظامات کیلئے بھرپور محنت کی۔علاقہ مکینوں نے کھیلوں کے مقابلے کے انعقاد کو سراہتے ہوئے منتظمین کو مبارکباد دی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی ایسی سرگرمیاں نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرتی ہیں جبکہ معاشرے میں بھائی چارے اور باہمی تعاون کو بھی فروغ ملتا ہے ۔اختتامی تقریب میں کامیاب ٹیموں اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔

 شرکا نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی نوجوانوں کیلئے ایسے کھیلوں کے مقابلوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...