رکشہ حادثہ،سیاسی رہنماؤں کا 12افراد کی اموا ت پر افسوس

رکشہ حادثہ،سیاسی رہنماؤں کا 12افراد کی اموا ت پر افسوس

سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی، نہروں کے اطراف حفاظتی اقدامات کا مطالبہ

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے سناواں کے قریب لوڈر رکشہ نہر میں گرنے کے نتیجے میں 12 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ رہنماؤں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے مستقبل میں ایسے المناک واقعات کی روک تھام کیلئے نہروں کے اطراف مؤثر حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا۔سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گرمانی، سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء، سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک غلام قاسم ہنجراء، سابق پارلیمانی سیکرٹری محمد اشرف خان رند، پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر میر آصف خان دستی، ضلعی امیر جماعت اسلامی فرقان آصف بزدار، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ڈاکٹر فاروق بلوچ اور پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے مشترکہ بیان میں حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔رہنماؤں نے کہا کہ باراتیوں سے بھرے لوڈر رکشہ کا مظفرگڑھ کینال میں گرنا انتہائی دردناک سانحہ ہے ، جس سے متاثرہ مشوری برادری، حاجی بشیر احمد کے خاندان اور دیگر سوگوار خاندانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔رہنماؤں نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر کی دعا کی۔

 

 

 

 انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ مظفرگڑھ کینال اور دیگر نہروں کے خطرناک مقامات پر فوری حفاظتی رکاوٹیں نصب کی جائیں اور ایسے اقدامات کئے جائیں جن سے مستقبل میں حادثات کی روک تھام ممکن ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...