وہاڑی میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے انتظامات کا جائزہ

وہاڑی میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے انتظامات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کی محکموں کو ہائی الرٹ رہنے اورہنگامی ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیرصدارت اربن فلڈ اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں مون سون کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ہائی الرٹ رہنے اور ہنگامی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ واسا اور دیگر متعلقہ محکمے ڈسپوزل اسٹیشنز، ڈی واٹرنگ مشینری اور ڈرینج چینلز کو فعال رکھیں۔ سیوریج لائنوں اور نالوں کی صفائی یقینی بنائی جائے جبکہ بارش کی صورت میں پانی کی فوری نکاسی کیلئے تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ممکنہ بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر تمام محکمے متحرک رہیں۔ ریسکیو 1122 مشینری اور عملہ مکمل تیار رکھے ۔

 

، محکمہ انہار نہروں، ڈرینز اور حفاظتی بندوں کی مسلسل نگرانی کرے جبکہ محکمہ صحت اور لائیو سٹاک اپنی ٹیمیں ہمہ وقت تیار رکھیں۔

 

 

انہوں نے تمام اداروں کو باہمی رابطہ مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مربوط کارروائی یقینی بنائی جائے ۔

 

 

اجلاس میں اے ڈی سی ریونیو صبا سحر، اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ محمد افضال، ڈی ڈی پی آر میاں نعیم عاصم، ایم ڈی واسا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 خالد محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک جاوید اقبال، ڈی ای او ایلیمنٹری محمد جاوید، ایس این اے منیب احمد اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...