پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں پر بریفنگ، تجاویز طلب
ڈی سی و کی زیرصدارت سیشن، سکیموں میں عوامی ضروریات مدنظر رکھنے کی ہدایت
وہاڑی (خبرنگار)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیرصدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے حوالے سے اورینٹیشن سیشن منعقد ہوا۔ سیشن میں افسران کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ فریم ورک، طریقہ کار اور اہم امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ افسران کو منصوبوں کی تیاری، جانچ پڑتال، منظوری اور عملدرآمد کے مختلف مراحل سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ سیشن کا مقصد افسران کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ فریم ورک سے مکمل آگاہی فراہم کرنا اور منصوبوں پر مؤثر پیش رفت یقینی بنانا ہے ۔ متعلقہ محکمے منصوبوں سے متعلق اپنی تجاویز اور معلومات بروقت فراہم کریں اور عوامی مفاد میں قابل عمل منصوبے تیار کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے ۔ منصوبوں کی تیاری میں فزیبلٹی، مالیاتی امور اور عوامی ضروریات کو خصوصی اہمیت دی جائے ۔سیشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد افضال، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری شازیہ انور، ایم ڈی واسا اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments