اولیاء اللہ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، علماء کرام
جلال پور پیروالا (نامہ نگار)شیخ المشائخ، سلطان العارفین حضرت حافظ فتح محمد قادریؒ کے 112ویں سالانہ عرس کی آخری نشست سے خطاب کرتے ہوئے میاں حسین احمد قادری، علامہ شعیب حسن قادری اور دیگر علما کرام نے کہا ہے کہ اولیائے کرام کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بزرگان دین کی تعلیمات ہمیں اللہ تعالیٰ کی محبت، تقویٰ، صبر، اخلاص، عاجزی اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہیں۔
ان کی پاکیزہ زندگی ہمارے لئے عملی نمونہ ہے ۔ علما کرام نے کہا کہ اولیائے کرام نے ہمیشہ محبت، بھائی چارے اور نیکی کا پیغام عام کیا۔
اگر ہم ان کی تعلیمات پر عمل کریں تو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اولیائے کرام کی تعلیمات پر عمل ہی معاشرے میں امن، برداشت اور بھائی چارے کے فروغ کا ذریعہ بن سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments