سرکاری اداروں میں سانجھی، مفت سبزی کی کاشت کا جائزہ

سرکاری اداروں میں سانجھی، مفت سبزی کی کاشت کا جائزہ

ڈی سی کے دورے ، فصل کی آبپاشی اور نگہداشت بہتر بنانے کی ہدایات جاری

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور ہدایات کے تحت سانجھی سبزی اور مفت سبزی کی کاشت کے فروغ کیلئے ضلعی انتظامیہ نے اقدامات تیز کر دیئے ۔ ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے مختلف سرکاری اداروں کا دورہ کرکے سبزیوں کی کاشت اور نگہداشت کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ایم این ایچ سی سنٹر لنگرسراں، گورنمنٹ ہائی سکول لنگرسراں، گورنمنٹ ہائی سکول خدائی، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ٹھہری اور آر ایچ سی سنٹر مراد آباد کا دورہ کیا۔ انہوں نے ایم این ایچ سی سنٹر اور گورنمنٹ ہائی سکول لنگرسراں میں سانجھی سبزی جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول خدائی اور گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ٹھہری میں مفت سبزی کی کاشت کا معائنہ کیا۔آر ایچ سی سنٹر مراد آباد میں بھی سانجھی سبزی کی فصل کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے فصل کی صورتحال، آبپاشی اور دیکھ بھال کے انتظامات کے بارے میں متعلقہ افسران اور اداروں کے سربراہان سے بریفنگ لی اور فصل کی مناسب نگہداشت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔عثمان طاہر جپہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت سرکاری اداروں کی دستیاب اراضی کو کارآمد بنا کر سانجھی اور مفت سبزی کی کاشت کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔ اس اقدام سے تازہ اور معیاری سبزیوں کی مقامی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور سرکاری اراضی کو عوامی فلاح کیلئے مؤثر انداز میں استعمال کیا جا سکے گا۔ انہوں نے منصوبوں کی باقاعدہ نگرانی، بروقت آبپاشی اور مناسب نگہداشت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...