سرکاری گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے حادثہ، ایس ایچ او محفوظ، ایک زخمی

سرکاری گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے  حادثہ، ایس ایچ او محفوظ، ایک زخمی

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )سرکاری گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے حادثہ، ایس ایچ او محفوظ، ایک شخص زخمی ہوگیا۔۔۔

ایس ایچ او تھانہ مترو احمد کامران سرکاری گاڑی پر شیرگڑھ روڈ سے گزر رہے تھے کہ ویگن کو اوور ٹیک کرتے ہوئے گاڑی کا ٹائر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ گاڑی بے قابو ہو کر قلابازیاں کھاتی ہوئی قریبی کھیت میں جا گری۔ حادثے میں ایس ایچ او احمد کامران معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ سادہ کپڑوں میں ملبوس ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، جسے موقع پر موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے واقعے کی کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...