بیوی کے قتل میں ملوث گرفتار نہ کیا جاسکا
ملتان (کرائم رپورٹر) فائرنگ کرکے بیوی کو قتل اور ساس کو زخمی کرنے والا مرکزی ملزم تاحال گرفتار نہ کیاجاسکا۔۔۔
جبکہ پولیس نے خانہ پوری کے لئے ملزم کے دو قریبی رشتہ داروں کو گرفتار کرلیا ہے واضح رہے کہ سیتل ماڑی کے علاقہ گرڈاسٹیشن کے قریب نعیم نامی ملزم ناراض بیوی آمنہ بی بی کو منانے آیا تلخ کلامی پر اس نے فائرنگ کی جس سے اسکی بیوی موقع پر جاں بحق جبکہ ساس عابدہ بی بی زخمی ہوئی۔ واقعے کو تین روز گزر جانے کے باوجود مرکزی ملزم نعیم پولیس گرفت سے آزاد ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments