پیراں غائب سٹیشن، ٹرین کی ٹکر سے شہری جاں بحق
ملتان (کرائم رپورٹر )ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا اطلاع پر پولیس نے لاش قبضے میں لیکر نشتر ہسپتال منتقل کردی ۔ ۔۔۔
پیراں غائب اسٹیشن سے اہلکار فرخ نے اطلاع دی کہ ٹرین ڈیوٹی پر موجود تھا کہ ندیم نامی شخص اچانک عوامی ایکسپریس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اطلاع پر پولیس نے مذکورہ شخص کی لاش قبضے میں لیکر نشتر ہسپتال منتقل کردی اور ورثا کے حوالگی کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments