پمز میں بچوں کی ہلاکت دلخراش سانحہ، راشد اقبال بھٹہ
ملتان (لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن و صدر سٹی ڈویلپمنٹ کونسل ملتان ملک ارشد اقبال بھٹہ، سابق سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی ملتان شہر سید ریاض حسین بخاری اور ۔۔۔
حاجی بلال نے نجی ہسپتال میں پیپلزپارٹی ملتان شہر کے سابق صدر و ڈویژنل سیکرٹری نشرواشاعت ایم سلیم راجہ کی عیادت کی۔اس موقع پر رہنماؤں نے ایم سلیم راجہ سے ملاقات کرکے پتہ کے کامیاب آپریشن کے بعد ان کی خیریت دریافت کی ۔ دریں اثنا ملک ارشد اقبال بھٹہ نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں آتشزدگی کے واقعہ میں نومولود بچوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کی ہلاکت انتہائی دلخراش سانحہ ہے ، غم کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی مکمل اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کراکے آتشزدگی کی وجوہات سامنے لائی جائیں اور غفلت ثابت ہونے پر ذمہ داروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ سرکاری و نجی ہسپتالوں میں فائر سیفٹی، ایمرجنسی ایگزٹ اور فائر الارم سمیت دیگر حفاظتی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لیا جائے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ہوسکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments