میلاد کے ساتھ اخلاق و کردار سنوارنا بھی ضروری ، مفتی عبدالواحد

میلاد کے ساتھ اخلاق و کردار  سنوارنا بھی ضروری ، مفتی عبدالواحد

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)معروف عالم دین مفتی عبدالواحد قریشی نے کہا ہے کہ میلاد کے نام پر گلیاں اور ۔۔۔

بازار سجانے کے ساتھ اگر اخلاق و کردار بھی سنوارے جائیں تو معاشرے میں ایمان اور اعمال کی حقیقی تبدیلی نظر آئے گی۔ انہوں نے سوال کیا کہ جس نبی کریم ؐ سے محبت کے دعوے کیے جاتے ہیں، کیا ان کی پسندیدہ عبادت نماز کی پابندی بھی کی جاتی ہے ؟ اگر نہیں تو عشق رسول ؐکے دعوے پر غور کرنا چاہیے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جامعہ خالد بن ولید ٹھینگی وہاڑی میں صدر جامعہ مفتی عزیز الرحمن ظفر کی زیر صدارت سیرت النبی ؐ کے سلسلے میں منعقدہ اصلاحی مجلس کی آخری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...