سیرتِ ساقیِ کوثر کانفرنس آج جامعہ حسینیہ دارالقرآن میں ہوگی

سیرتِ ساقیِ کوثر کانفرنس آج  جامعہ حسینیہ دارالقرآن میں ہوگی

وہاڑی (خبرنگار)جامعہ حسینیہ دارالقرآن چک نمبر 168 ای بی ماچھیوال کے زیر اہتمام دوسری سالانہ سیرتِ ساقیِ کوثر کانفرنس آج بعد نمازِ عشاء منعقد ہوگی۔۔۔۔

 کانفرنس میں ملک بھر سے نامور علما کرام اور ثنا خوانانِ رسول ؐ شرکت کریں گے ۔کانفرنس سے حضرت مولانا عبدالحنان صدیقی خصوصی خطاب کریں گے ، جبکہ حضرت مولانا پروفیسر سلیم طاہر بھی خطاب فرمائیں گے ۔ صاحبزادہ عمر فاروق انجم بارگاہِ رسالت ؐ میں نعتیہ کلام پیش کریں گے ۔ نقابت کے فرائض حضرت مولانا خلیل الرحمن واصف انجام دیں گے ۔منتظمین کے مطابق کانفرنس کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور شرکا کے لیے بھی مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...