جمعیت علماء اسلام کی ختم نبوت کانفرنس کل وہاڑی میں ہوگی

جمعیت علماء اسلام کی ختم نبوت  کانفرنس کل وہاڑی میں ہوگی

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مولانا امجد خان (لاہور) کل وہاڑی کا دورہ کریں گے اور ۔۔۔

نواحی گاؤں چک نمبر 111 ڈبلیو بی میں جمعیت علماء اسلام امیر معاویہ یونٹ کے زیر اہتمام ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔ کانفرنس بعد نماز مغرب جامع مسجد مدینہ، چوک والی میں منعقد ہوگی۔کانفرنس سے مولانا امجد خان کے علاوہ مولانا ابوبکر شیرازی (ہارون آباد)، ضلعی ناظم عمومی قاری عمر فاروق نعمانی اور دیگر علما خطاب کریں گے ۔ مصر کے معروف قاری عبداللطیف قابیل تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کریں گے ، جبکہ ممتاز ثنا خوانان رسول شاہد عمران عارفی اور قاری نعیم قریشی بارگاہ رسالت ﷺ میں نعتیہ کلام پیش کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...