پمز ہسپتال سانحہ ، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے ، شیخ اخلاق
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)صرافہ ایسوسی ایشن کے نائب صدر شیخ محمد اخلاق نے پمز ہسپتال سانحہ پر گہرے دکھ اور ۔۔۔
افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے ۔گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ محمد اخلاق نے کہا کہ پمز ہسپتال میں پیش آنے والا افسوسناک سانحہ انتہائی قابلِ مذمت اور دلخراش ہے ۔ ایسے واقعات نہ صرف قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بنتے ہیں بلکہ پورے معاشرے کے لیے تشویش کا باعث بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرکے ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کریں۔ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments