آؤٹ سورس سکولوں کی واپسی ، 205 ادارے حوالے
ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب میں سرکاری سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔۔۔
، مختلف وجوہات کی بنیاد پر آؤٹ سورس کئے گئے 205 سکول دوبارہ محکمہ سکول ایجوکیشن کے حوالے کردیئے گئے ۔ذرائع کے مطابق آؤٹ سورسنگ کے فیز ون اور فیز ٹو کے مجموعی طور پر 159 سکول محکمہ سکول ایجوکیشن کے سپرد کردیئے گئے ہیں، جبکہ فیز تھری کے مزید 46 سکول بھی واپس کردیئے گئے ۔ یوں تینوں مراحل کے مجموعی طور پر 205 سکول دوبارہ سرکاری انتظام میں آگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سکولوں کی واپسی کے بعد متعلقہ محکمہ ان اداروں کے انتظامی معاملات، تدریسی سرگرمیوں اور دیگر امور کو اپنی نگرانی میں چلانے کیلئے ضروری اقدامات کرے گا۔متعلقہ اضلاع میں سکولوں کی واپسی سے انتظامی اور تدریسی امور کے حوالے سے نئی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments