گمشدہ بچہ والد کے حوالے ، ملزمان گرفتار

 گمشدہ بچہ والد کے حوالے ، ملزمان گرفتار

وہاڑی (خبرنگار)ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایت پر ضلع پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3 سالہ گمشدہ بچے کو بحفاظت تلاش کرکے والد کے حوالے کردیا۔۔۔

جبکہ 4 اشتہاری مجرموں سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس تھانہ سٹی بورے والا نے شادی کی تقریب کے دوران گم ہونے والے 3 سالہ بچے کو ایک گھنٹے کی مسلسل تلاش کے بعد بحفاظت بازیاب کرکے والد کے حوالے کردیا۔ بچے کے والد نے پولیس کی بروقت کارروائی پر شکریہ ادا کیا۔تھانہ لڈن پولیس نے مقدمہ نمبر 811 میں 4 سال سے مفرور اشتہاری مجرم حنیف ولد رمضان کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔ اسی تھانے کی کارروائی میں ملزم سجاد سے 46 لیٹر شراب اور چالو بھٹی برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...