چلتی مال بردار گاڑی سے 75ہزار کی ادویات چوری
چوروں نے گاڑی کا لاک، سیل اور سینٹی توڑ کر کارٹن اتار لیے ،مقدمہ درج
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)چلتی مال بردار گاڑیوں سے سامان چوری کرنے والا گروہ ایک بار پھر متحرک ہوگیا۔ چوروں نے دوران سفر مال بردار گاڑی کا لاک، سیل اور سینٹی توڑ کر 75 ہزار روپے مالیت کی قیمتی ادویات کے کارٹن چوری کرلیے ۔ وارداتوں کے باعث تاجر برادری اور مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیور شدید پریشان ہیں۔تفصیل کے مطابق نواحی علاقے پٹھان ہوٹل چوک سرور شہید سے تقریباً 15 کلومیٹر دور مین شاہراہ پر چلتی گاڑیوں سے سامان چوری کرنے والا گروہ عرصہ سے سرگرم ہے ۔ ملزمان مبینہ طور پر گاڑیوں کے پچھلے دروازوں کے لاک، تالے ، سیل اور سینٹی توڑ کر سامان لے جاتے ہیں۔گزشتہ شب ملتان سے میانوالی کے ضلع بھکر جانے والی ایبٹ کمپنی کی ادویات سے لدی گاڑی نمبر 8114-JU کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments