ماہڑہ کی واحد رابطہ سڑک بارش سے تباہ، شہریوں کو مشکلات
کچی سڑک کیچڑ اور پھسلن میں تبدیل، طالب علموں اور شہریوں کا گزرنا دشوار
ماہڑہ (نامہ نگار)ماہڑہ شرقی کے شمال میں بستی چرکی سے پاکستان کے نامور قاریٔ قرآن قاری محمد نصراللہ مالکی کے آبائی گاؤں اور ملحقہ آبادیوں کو ملانے والی واحد رابطہ سڑک مسلسل بارش کے باعث ناقابلِ استعمال ہوگئی۔ تقریباً 3سے 4کلومیٹر طویل کچی سڑک جگہ جگہ کیچڑ اور پھسلن میں تبدیل ہوچکی ہے ، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔اہل علاقہ کے مطابق یہ سڑک طویل عرصے سے کچی ہے اور اسے کسی بھی دور میں پختہ نہیں کیا گیا۔ بارش ہوتے ہی سڑک کیچڑ میں تبدیل ہوجاتی ہے ، جس سے موٹر سائیکل، رکشہ اور دیگر گاڑیوں کا گزرنا مشکل بلکہ بعض مقامات پر ناممکن ہوجاتا ہے ۔ برسات کے دنوں میں مقامی آبادی کو مجبوراً پیدل سفر کرنا پڑتا ہے ۔بستی بوہڑ والا، مراد والا، ماہڑھے والا، ودھیں والا اور آرائیں والا سمیت دیگر گنجان آباد بستیوں کے سینکڑوں افراد روزانہ اسی راستے کو آمدورفت کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ متبادل سڑک نہ ہونے کے باعث شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں، جبکہ طلبہ کو بھی سکول آنے جانے میں پریشانی کا سامنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments