خانیوال ، فٹ پاتھوں پر رکشہ اڈے ، شہریوں کااحتجاج

خانیوال ، فٹ پاتھوں پر رکشہ اڈے ، شہریوں کااحتجاج

ناجائز پارکنگ ،پیدل چلنے والوں کو مشکلات، حادثات بڑھنے کا خدشہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)شہر کی اہم شاہراہوں اور بازاروں میں پیدل چلنے والوں کے لیے بنائے گئے فٹ پاتھوں پر رکشہ ڈرائیوروں کی جانب سے مبینہ طور پر غیر قانونی اڈے قائم کرنے پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ فٹ پاتھوں پر رکشوں کی پارکنگ کے باعث بالخصوص خواتین، بچوں اور بزرگوں کا پیدل چلنا مشکل ہوگیا ہے ، جبکہ ٹریفک کے مسائل بھی بڑھ رہے ہیں۔متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ فٹ پاتھ پیدل چلنے والوں کے محفوظ سفر کے لیے بنائے گئے ہیں تاکہ انہیں سڑک پر چلنے کی ضرورت پیش نہ آئے ، لیکن رکشوں کی پارکنگ کے باعث شہری سڑک کے درمیان چلنے پر مجبور ہیں۔ اس صورتحال سے کسی بھی وقت حادثہ پیش آنے کا خدشہ رہتا ہے ۔شہریوں کے مطابق متعدد مقامات پر رکشوں نے فٹ پاتھوں پر مستقل جگہ بنا رکھی ہے ، جس سے عوامی گزرگاہیں متاثر ہورہی ہیں۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال اور ڈی ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ فٹ پاتھوں پر قائم تمام غیر قانونی رکشہ اڈے فوری ختم کرائے جائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ۔شہریوں نے کہا کہ فٹ پاتھوں کو تجاوزات سے پاک کرکے پیدل چلنے والوں کے لیے بحال کیا جائے اور شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ سماجی حلقوں نے امید ظاہر کی کہ ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس اس عوامی مسئلے کا فوری نوٹس لے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...