میاں چنوں میں گیس بحران فوری ختم کرنیکی ہدایت

میاں چنوں میں گیس بحران فوری ختم کرنیکی ہدایت

پیر ظہور حسین قریشی کا ڈی سی سے رابط، دور روز میں بحالی کی یقین دہانی

میاں چنوں (سٹی رپورٹر)میاں چنوں میں گزشتہ کئی روز سے جاری گیس بحران کا نوٹس لیتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی پیر ظہور حسین قریشی نے ڈپٹی کمشنر خانیوال سے رابطہ کیا اور شہریوں کو درپیش مسئلہ فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق گیس لائن کی مرمت کے لیے محکمہ ہائی وے کو این او سی جاری کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔ محکمہ سوئی گیس اور محکمہ ہائی وے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران میاں چنوں کے شہریوں کو گیس کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی روز سے گیس کی بندش یا کم پریشر کے باعث انہیں کھانا پکانے سمیت روزمرہ امور میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ گیس بحران کے باعث شہری متبادل ایندھن استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔پیر ظہور حسین قریشی نے کہا کہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ اولین ترجیح ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...