خانیوال کا پہلا سہولت سینٹر کچا کھوہ میں قائم کرنے کا فیصلہ
مختلف سرکاری خدمات ، ضروری دستاویزات ایک ہی چھت تلے فراہم ہونگی
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں ضلع خانیوال میں پہلے فیسلیٹیشن سینٹر کے قیام کے لیے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع کا پہلا فیسلیٹیشن سینٹر کچا کھوہ میں قائم کیا جائے گا۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر حنا ارشد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں لوکل گورنمنٹ، نادرا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیسلیٹیشن سینٹر کے قیام، ضروری سہولیات اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔حکام کے مطابق فیسلیٹیشن سینٹر میں شہریوں کو مختلف سرکاری خدمات اور ضروری دستاویزات کے حصول کی سہولت ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments