مہنگائی کا طوفان، پھل، سبزیاں اور اشیائے ضروریہ مہنگی
انگور 600، انار 800، مٹر 500روپے کلو تک فروخت،فوری نوٹس کا مطالبہ
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)خانیوال میں مہنگائی نے شہریوں کا جینا محال کردیا، آٹا، چینی، گھی اور دالوں کے بعد پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے ۔ غریب اور متوسط طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہے ۔ شہریوں کے مطابق روزمرہ استعمال کی اشیائے خورونوش کی قیمتیں ان کی قوت خرید سے باہر ہوتی جارہی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انگور 600 روپے اور انار 800 روپے فی کلو تک فروخت ہورہے ہیں، جبکہ سیب، آڑو، کیلا، آم اور دیگر پھل بھی مہنگے داموں دستیاب ہیں۔ سبزیوں میں مٹر 500، ادرک اور لہسن 500، آلو 180 روپے فی کلو تک فروخت ہونیکی شکایات ہیں۔ ٹماٹر، پھول گوبھی، بھنڈی، توری، شملہ مرچ، اروی اور بند گوبھی سمیت متعدد سبزیوں کے نرخ 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments