خانیوال بائی پاس پر ٹریفک حادثہ، شہری جاں بحق

خانیوال بائی پاس پر ٹریفک حادثہ، شہری جاں بحق

بس ڈیوائیڈر عبور کرکے مخالف سمت پہنچی، موٹر سائیکل سوارکو کچل دیا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)قادر پور راں بائی پاس پر ٹریفک حادثے میں خانیوال کا رہائشی موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب احباب ایکسپریس کی بس اچانک ڈیوائیڈر عبور کرکے مخالف سمت جانے والی سڑک پر پہنچ گئی اور وہاں موٹر سائیکل سوار سے ٹکرا گئی۔حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار بس کے اگلے ٹائر کے نیچے آگیا اور شدید زخمی ہوگیا۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ حادثے کے بعد موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد بلال ولد عبدالغنی، سکنہ بستی ظہور آباد، خانیوال کے طور پر ہوئی ہے ۔ دریں اثنائکسووال کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...