جلالپورپیروالا میں ریڑھی بانوں کا پیرا فورس کیخلاف احتجاج

جلالپورپیروالا میں ریڑھی بانوں کا پیرا فورس کیخلاف احتجاج

اہلکاروں پر ناروا سلوک اور مبینہ تشدد کا الزام، متاثرین کا کارروائی کا مطالبہ

جلال پورپیروالا (نامہ نگار)غریب ریڑھی بانوں نے پیرا فورس اہلکاروں کے مبینہ تشدد اور ناروا سلوک کے خلاف تھانہ سٹی کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ پیرا فورس کے اہلکار ریڑھی بانوں کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرتے اور بلاجواز تشدد کرتے ہیں۔مظاہرین کے مطابق ایک ریڑھی بان پر پیرا فورس اہلکاروں کے مبینہ تشدد کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے ۔ احتجاجی ریڑھی بانوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا جاسکتا ہے ، تاہم جرمانوں کے ساتھ تذلیل، بے عزتی اور مبینہ تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں۔متاثرین کا کہنا تھا کہ وہ محنت مزدوری کرکے اپنے خاندانوں کا گزر بسر کرتے ہیں، اس لیے ان کے ساتھ عزت اور قانون کے مطابق برتاؤ کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ کا فوری نوٹس لے کر مبینہ تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔ریڑھی بانوں نے ڈپٹی کمشنر ملتان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور غریب ریڑھی بانوں کو ہراساں کرنے کے بجائے انہیں مناسب اور باعزت طریقے سے روزگار جاری رکھنے کا موقع دیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...